پنجاب بھرمیں833ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاںبحق945زخمی

جمعرات اپریل 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی833مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں533افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں403افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 391ڈرائیوز،15کم عمرڈرائیورز419مسافراور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ214ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت212متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد89حادثات میں101متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 62حادثات میں65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل945متاثرین میں750مرد اور195خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں164فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور500افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ281زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں648موٹر سائیکلز،112آٹو رکشے،65موٹر کاریں،10مسافربسیں،36وین،41ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔