تین نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر میاں بیوی سے طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرار

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) تین نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر میاں بیوی سے طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نوید احمد ولد سائی اختر اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے سسرال بدوملہی کے نواحی گائوں شورکوٹ آرہا تھا جب وہ لاہور نارووال نیو روڈ پر جے سنگھ والا علاقہ نارنگ کے قریب پہنچے تو اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے انہیں روک کر نوید احمد اور اس کی اہلیہ سے اسلحہ کے زور پر 5تولے طلائی زیورات ، 16500روپے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔

نوید احمد نے اس واقع کے بارے تھانہ نارنگ منڈی پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔