مختلف محکموں کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے ،دھرنے
پیپکو ملازمین نے دوسرے روز بھی واپڈا ہائوس کے باہر دھرنا جاری رکھا،عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی گارڈز سے ہاتھا پائی سول سیکرٹریٹ کے باہر پروفیسرز ،لیکچرارز کادوسرے روز دھرنا جاری، پولیس کیساتھ دھکم پیل، ٹریفک کا نظام شدید دبائو کا شکار رہا سوئی گیس ملازمین کاکمپنی کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مجوزہ فیصلے کیخلاف چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کر کے احتجاج
جمعرات 19 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ صبح کے وقت مظاہرین نے زبردستی واپڈا ہائوس کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے واپڈا کی سکیورٹی پر تعینات گارڈز نے ناکام بنا دیا ۔
اس دوران مظاہرین اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ کچھ دیر بعد مظاہرین دوبارہ مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی سول سیکرٹریٹ کے باہر مسلسل دوسرے روز دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام شدید دبائو کا شکار رہا ۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی ۔پروفیسراور لیکچرارز کا کہنا تھاکہ جب تک و ن سٹپ اپ گریڈیشن اور پے پروٹیکشن کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ دھرنے کے باعث سول سیکرٹریٹ کے باہر شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام شدید دبائو کا شکار رہا اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ سوئی نادر ن گیس پائپ لائنز کے ملازمین نے کمپنی کو چار حصوں میں تقسیم کرنے اور نجکاری کے مجوزہ فیصلے کے خلاف مسلسل چوتھے روز دو گھنٹے علامتی بھوک ہڑتال کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا اور شدید نعرے بازی کی ۔ مطاہرین کا کہنا تھاکہ ایس این جی پی ایل منافع بخش کمپنی ہے اگر حکومت نے اس کی نجکاری یا تقسیم کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کیلئے بھی پمز ہسپتال میں شاید کوئی جال بچھایا گیا تھا، سہیل افریدی
-
لاہور میں محفلِ میلاد پر پولیس کا مبینہ چھاپہ؛ پی ٹی آئی رہنما زبیرنیازی کے گھر سے 16 افراد گرفتار
-
فیض حمید کو ابھی 9 مئی پر چارج شیٹ کیا جائے گا، کچھ اور لوگوں کو بھی کیا جائے گا، رانا ثناءاللہ
-
سانحہ پمز میں جاں بحق 14 معصوم نومولود آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک
-
خیبر پختوانخواہ حکومت کو مشورہ ہے صوبہ لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ فیصل کریم کنڈی
-
زمینی بنجرپن کا سالانہ نقصان ایک کھرب ڈالر، امینہ محمد
-
غزہ میں لوگوں کو ناقابل برداشت مصائب درپیش: سلامتی کونسل میں رپورٹ
-
طوفانی سیلابوں سے چین اور نیپال میں وسیع پیمانے پر تباہی
-
لیبیا میں گیارہ افراد کو اجتماعی سزائے موت دیے جانے کی مذمت
-
خودکار ہتھیاروں کے استعمال پر پابندیوں اور ضابطہ کاری کا مطالبہ
-
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو انسانیت سوز مظالم کا سامنا: وولکر ترک
-
افغانستان میں دس لاکھ بچے مہلک غذائی قلت کا شکار، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.