ْپولیس عوام کی خادم ہے اور تھانوں میں عوام کے ساتھ احسن طریقے سے پیش آئیں، نذیر احمد کرد

عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے پولیس کے خدمات کا حاصل کر سکیں،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور تھانوں میں عوام کے ساتھ احسن طریقے سے پیش آئیں تاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے پولیس کے خدمات کا حاصل کر سکیں۔عوام کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر مناسب رویہ رکھنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہید رحیم بخش مری پولیس لائن جعفرآباد میں منعقدہ دربار میں خطاب کے دوران کیا۔دربار میں ایس ایس پی جعفرآباد عرفان بشیر سمیت ضلع کے تمام ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز اور دیگر اعلیٰ و ادنیٰ ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے جنھیں سننے کے بعد ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد نذیر احمد کرد نے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملازمین کے خطاب میں ڈی آئی جی نصیر آباد نذیر احمد کرد کا کہنا تھا کہ دربار کے انعقاد کا مقصد ملازمین کے مسائل سے آگہی حاصل کرنا ہے کیونکہ بالا آفیسر کا کام صرف دفاتر میں بیٹھ کر احکامات جاری کرنا نہیں بلکہ ملازمین کے درمیان موجود ہو کر ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنا بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے بیمار ملازمین اپناعلاج معالجہ کے لئے باضابطہ طریقہ اختیار کریں جس سے انھیں مالی مدد بھی حاصل ہو گی۔

ملازمین کے لئے ڈی آئی جی آفس کے دروازے ہمشہ کھولے ہیں وہ کسی بھی وقت آکر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں اور ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ دربار کے آغاز میں جعفرآباد سمیت رینج بھر کے شہدا کے روح کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ آخر میں ڈی آئی جی پولیس نذیر احمد کرد نے شہید رحیم بخش مری پولیس لائن جعفرآباد میں م جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :