
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی کلاس لے لی
کتنےسکول اورہسپتال ہیں،چیف جسٹس کاسوال،ابھی معلومات نہیں، پرویزخٹک کاجواب، پشاورکی آبادی کتنی ہے؟ 60 لاکھ ہے،پرویزخٹک کاجواب، آپکی حکومت کےبارےسنا تھا،زمینی حقائق کچھ اور ہیں،آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 19 اپریل 2018
17:01

(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہاکہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن انفراسٹرکچر بنا ہی نہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کے پی میں صحت و تعلیم کی کارکردگی نظر نہیں آ رہی ہے۔آلودہ پانی کے حوالے سے بھی کارکردگی نظرنہیں آرہی ہے۔پانچ سال بڑا عرصہ ہوتا ہے۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کیا کام کیے؟جس پرپرویز خٹک نے جواب دیا کہ ہم نے پرانا اسٹرکچر بحال کیا ہے۔ ہم ڈاکٹروں ، اساتذہ کی بھرتیاں کیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے خیبرپختونخواہ کی کاکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے آپ کی حکومت کے بارے سنا تھا کہ آپ اچھا کام کررہے ہیں لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔بیوروکریسی نے ہی سب کرنا ہے توآ پ کیوں یہاں بیٹھے ہیں؟ میں آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ آپ کاکام ہے کہ عوام کی خدمت کریں۔کب سے ہم ووٹ کا تقدس سن رہے ہیں۔ووٹ کا تقدس عوام کی خدمت سے ہوتا ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کیا ہورہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.