کمالیہ ،ْپسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کا بھائی کے ہاتھوں بہیمانہ قتل

جمعرات 19 اپریل 2018 18:09

کمالیہ ،ْپسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کا بھائی کے ہاتھوں بہیمانہ قتل
کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) کمالیہ میں بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کی خواہش پر بہیمانہ انداز میں قتل کردیا۔بھائی کے ہاتھوں بہن کی ہلاکت کا یہ واقعہ کمالیہ کے علاقہ محلہ سرائے ڈوگر میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ثوبیہ نامی لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ اس کا بھائی طاہر اس رشتے پر مسلسل انکاری تھا۔

(جاری ہے)

ضد کرنے پر طاہر نے ثوبیہ کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیا اور پھر گھر کے ایک کمرے میں بند کردیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی ثوبیہ ایک مہینے تک کمرے میں تڑپتی رہی تاہم اس کے بھائی کو بہن پر رحم نہ آیا اور بالآخر ثوبیہ دم توڑ گئی ،ْثوبیہ کی ہلاکت کے بعد ملزم طاہر گھر سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے گئے