سائوتھ ایشیا سنیئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی جوڈوٹیم نیپال روانہ

ٹیم منیجر کرنل محمد عابد مجید ،کوچ طالب حسین ،ٹیکنیکل آفیشل سید قمر شکیل بخاری شامل ہیں

جمعرات 19 اپریل 2018 18:09

سائوتھ ایشیا سنیئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی جوڈوٹیم نیپال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سائوتھ ایشیا سنیئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی جوڈو مرد و خواتین ٹیم کے کھلاڑی ٹیم منیجر کرنل محمد عابد مجید ،کوچ طالب حسین ،ٹیکنیکل آفیشل سید قمر شکیل بخاری کی قیادت میں نیپال روانہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

خواتین جوڈو ٹیم میں اسمہ رانی،بنیش خان ،حمیرا اسحاق ،شمائلہ گل ،مریم ،شامل ہیں جبکہ قومی مرد جوڈو ٹیم میں مدثر علی ،با بر حسین ،ندیم اکرم ،محمد عباس ،قیصر خان ،شاہ حسین شاہ شامل ہیں ،قومی مردو خواتین جوڈو ٹیم کو کراچی ائر پورٹ پر سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق اور دیگر نے رخصت کیا محمد رفیق نے قومی جوڈو ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی ایشیاء میں اپنی شاندار کارکردگی ثابت کرینگے اور ایشیا چمپئن شپ میں پاکستان کا پرچم سربلند کرینگے ۔