ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مزید تین، چار برس تک کھیل جاری رکھنے کیلئے پر امید ہوں، شان مارش
جمعرات 19 اپریل 2018 18:24
(جاری ہے)
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 34سالہ مارش نے 2011ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن کئی برس تک انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا رہا جس کی وجہ سے وہ سات سال میں صرف 32 ٹیسٹ میچز میں ہی کینگروز کی نمائندگی کر سکے، انہیں گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کیلئے آٹھویں مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں طلب کیا گیا تھا اور انہوں نے ٹیم کی 4-0 سے سیریز میں فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن حالیہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ابھی مزید کرکٹ باقی ہے اور میں تین سے چار برس تک پانچ روزہ کرکٹ جاری رکھنے کیلئے پر امید ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوشی ہوئی تھی اور ایشز سیریز میں بہت لطف اندوز ہوا، دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میری کارکردگی مایوس کن رہی لیکن مستقبل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے پرجوش ہوں اور اب مجھے اگلی سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مبینہ مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی، امام الحق کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
-
رضا اللہ کی ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، شاہد آفریدی کا بھی خراج تحسین
-
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے دل جیت لیے، میچ ہارنے کے باوجود اپنی دھاک بٹھا دی
-
مائیکل وان نے رضا اللہ کو مستقبل کا سٹار اور ہیرا قرار دیدیا
-
محسن نقوی دور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری، قومی ٹیم رینکنگ میں پہلی مرتبہ 9ویں نمبر پر آگئی
-
ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھنا ہوگا : بابراعظم
-
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ ، سلمان علی آغا اور فخر زمان کی شاندار سنچریاں
-
شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
-
ٌکرسٹیانو رونالڈو مبینہ طور پر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات میں سرفہرست
-
رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
-
کرسٹیانو رونالڈو مبینہ طور پرانسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات میں سرفہرست
-
ویمن ٹی20 ایشیا کپ ، پاکستان کو ہرا کر سری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.