پیسکو کی بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف مہم جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 18:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیف ایگزیکٹیوپیسکو کی خصوصی ہدایات پر بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف مہم پورے صوبے میں جاری ہے ․اس سلسلے میں ایکسین ہنگوڈویژن ریاض خان کی زیرنگرانی ایس ڈی او ہنگو سب ڈویژن کامران اورپسکوسٹاف نے ہنگواورملحقہ علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپورکاروائی کی․اورکئی بااثرافراد کو بجلی چوری پردھرلیا گیا․اس پر پسکو سٹاف کو دھمکیاں بھی دی گئیں․لیکن اس کو خاطرمیں نہیں لایا گیا․آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو اور ڈی ایس پی عمرحیات نے پسکو سے مکمل تعاون کیا جس سے کامیابی ملی اوربڑے بڑے بجلی چوروں کو پکڑا گیا․ایکسین ہنگو نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی کسی سیاسی دباؤ یا دھمکیوں میں نہیں آئیں گے ․ان تمام نام نہاد نوگواریاز کو پولیس کے تعاون سے ختم کریں گی․بجلی چوروں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلا ف بھی کاروائی کی جائے گی․ ایکسین ہنگو نے پسکو سٹاف اور افسران کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے تاکہ پسکوسٹاف مکمل تحفظ اورسکورٹی میں بہترطورپر بجلی چوری کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرسکی․واضح رہے کہ ضلع ہنگو میں ماہانہ 10 سے 15 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے جس کی روک تھام کے لئے اب تمام اقدامات بروئے کارلائے جارہے ہیں ․بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی ․بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین بجلی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری طورپر روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․بجلی کے غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی کنکشنزکو باقاعدہ بنائیں اور باقاعدہ بجلی میٹرز لگاکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف ان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی․بلکہ ان غیرقانونی کنکشنوں کے حامل افراد سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے جائیں گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا․

متعلقہ عنوان :