آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) جمعہ 20 اپریل کو صبح10:00 بجے تا دن 14:00 بجے تک پنڈ سلطانی، جنڈ سٹی، جنڈ 2-، سنگجانی، پسوال، شاہ اللہ دتہ فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 14:00 بجے تک سرکال فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 15:00 بجے تک اجمل شہید فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

مزید برآں مورخہ20 اپریل صبح 06:00 بجے تا 21 اپریل 23:55 بجے تک ،132KV نیشنل پولیس فائونڈیشن گرڈ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی کی سپلائی جاری رہے گی تاہم ضرورت کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے۔ آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔ کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :