چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا بچوں کے حقوق بارے معلوماتی سیمینارز کا انعقاد

جمعرات 19 اپریل 2018 18:40

چیچہ وطنی۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ساہیوال نے بچوں کے حقوق کے بارے میں عوامی رابطے اورمعلومات کی مہم کے سلسلے میں رواں ہفتے 19 سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات ‘اساتذہ اور والدین کیلئے معلوماتی سیمینارز کا انعقاد کیا ،ان سیمینارز میں بچوں ‘ والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد کو بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے معلومات اور تربیت فراہم کی گئی ، والدین اور اساتذہ نے چائلڈ پروٹیکشن کے اس پروگرام کو بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے نہایت مفید قراردیا ، دریں اثناء پولیس افسران کیلئے بھی معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام ‘ایس پی انویسٹی گیشن نوید ارشاد ‘ڈی ایس پیز اور ضلع بھر سے آئے ہوئے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،اس معلوماتی سیشن میں پولیس افسران کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے کام کرنے کے طریقہ کار اور ایکٹ کے بارے میں تفصیلی آگاہی مہیا کی گئی تاکہ بچوں کے استحصال کے ذمہ دار افراد کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :