ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 19 اپریل 2018 19:24

ساہیوال۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام وزیر اعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت رہ جانیوالے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، ضلع پاکپتن کے طلبا و طالبات کو 27اپریل بروز جمعہ ‘ضلع اوکاڑہ 28اپریل بروز ہفتہ اور ضلع ساہیوال کے طلبا وطالبات کو 29اپریل بروز اتوار کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ،یہ بات کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ قاضی عبدالناصر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ،انہو ںنے کہا کہ ان تینوں دنوں میںطلبا وطالبات اپنے لیپ ٹاپ لینے کیلئے صبح 9 بجے ڈویژنل پبلک سکول میں شناختی کارڈ یا ب فارم‘میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی سند ، موجودہ تعلیمی ادارے کے سر ٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ نقول اور اصل کے ہمراہ رپورٹ کریں،واضح رہے کہ وزیر اعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت دسمبر میں ساہیوال ڈویژن کے 5ہزار 4سو سے زائد ذہین طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے تاہم 433طلبا وطالبات کو مختلف وجوہات کی بنا پر لیپ ٹاپ نہیں دیئے جا سکے تھے جن کے معاملات کو حل کرنے کے بعد کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے خصوصی ٹیم قائم کی جنہو ںنے مکمل سکروٹنی کے بعد ان طلبا و طالبات کے کیسز کو کلیئر کر دیا تھا، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی منظوری کے بعد اب ان طلبا وطالبات میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :