ملتان، پانچ سے زائد عطائی کلینک اور میڈیکل سنٹر سیل

جمعرات 19 اپریل 2018 19:09

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ صحت کی خصوصی ٹاسک فورس نے پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں پانچ سے زائد عطائی کلینک اور میڈیکل سنٹر سیل کردیئے، ضلعی ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کے حکم پر ضلع ملتان میں عطائیت اورجعلی ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کافیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ صحت کی ٹیموں کوخصوصی ٹاسک سونپ دیاگیا ہے، بدھ کے روز اے ڈی سی فنانس ارشد گوپانگ کی زیرصدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہو ا، اجلاس میں سیل کیے گئے میڈیکل سٹورز کے کیسوں کی سماعت کی گئی، اے ڈی فنانس نے اس موقع پر کہاکہ ضلعی انتظامیہ کسی صورت میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی، عطائیت کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائیگا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری اور فوکل پرسن احسان لوٹھڑ نے شرکت کی،ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ احسان لوٹھڑ کوفوکل پرسن تعینات کرایا۔

متعلقہ عنوان :