ووٹ دینا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے،میاں اسلم جلال

بیرون ملک موجود پاکستانی ایمبیسیوں کوالیکشن کے حوالے سے فعال کیا جا نا چاہیے ،بیان

جمعرات 19 اپریل 2018 19:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) اووسیز پاکستانی کمیونٹی مانچسٹر کے چیئرمین میاں اسلم جلال نے کہا کہ ووٹ دینا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے۔ملک میں افراتفری کی فضا پیدا ہو مگر بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بھی ضروری ہے بیرون ملک موجود پاکستانی ایمبسیوں کوالیکشن کے حوالے سے فعال کیا جاسکتا ہے اور اگرای ووٹنگ کو پاکستانی سفارت خانے اپنی نگرانی میں کروایں تو الیکشن شفافیت سے متعلق کئی مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

ای ووٹنگ کی شفافیت کے حوالے سے اعتراضات کو دور کرنا ہوگا اس وقت اسی لاکھ سے زیادہ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اورسیز پاکستانی محب وطن ہیں وہ سالانہ اربوں روپے اپنے خون پسینے کی کمائی کو پاکستان بھجتے ہیں اور اس طرح ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ای ووٹنگ میں ہیکنگ اور سکریسی جیسے مسائل کو دور کئے بغیر ای ووٹنگ سسٹم کا اجرا کرنا انتخابی عمل کو مشکوک کردے گا ہمار ے سامنے کئی ممالک کی مثالیں موجود ہیں جہاں ای ووٹنگ سسٹم کو ہیک کرلیا گیا اور الیکشن نتائج کو متاثر کیا گا۔ مگر کچھ ممالک میں یہ کامیاب بھی رہا۔ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ الیکشن کی شفافیت متاثر ہو اور انتخابی عمل پر انگلیاں اٹھائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :