بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے، مہرین انور راجہ

جمعرات اپریل 19:28

بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے، مہرین انور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے ، فیورل ایڈجسٹمنٹ کا جواز بنا کر بجلی مہنگی کرنا مناسب نہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی ہے اور اب بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے اور بے وسیلہ افراد کے لئے نئی نئی سہولتیں پیدا کی ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے حکومت کی طرف پانچ سالوں میں کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایاگیا ، ہر سال بجٹ میں ریلیف دینے کا اعلان کیا جاتاہے مگر عملی طو پر عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ،اب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے،عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سستی اور غفلت کا مظاہرہ ہر گزنہ کیا جائے ورنہ عوام ووٹ ک طاقت سے ظالمانہ اقدامات کے خلاف رائے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :