لاہور ہائیکورٹ بار کی کینیٹن کے معالات کو ٹھیک کرنے کی ہدایات جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 19:30

لاہور ہائیکورٹ بار کی کینیٹن کے معالات کو ٹھیک کرنے کی ہدایات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل نے لاہور ہائیکورٹ بار کی کینیٹن کے ٹھیکیدار کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کینٹین کے معالات کو ٹھیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ٹھیکیدار کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے ایک ہفتے کے دوران کینٹین کے معاملات کو درست نہ کیا تو پنجاب فوڈ اتھارٹی اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گی ڈدی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یہ ہدایات لاہورہائیکورٹ بار کی کینٹین کے معائنے کے دوران جاری کی معائنے کے دوران کینٹین نے صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے کینٹین کے ٹھیکیدار کے پاس اپنے سٹا ف کے میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق سرٹیفکیٹ موجود نہ تھے جبکہ کینٹین میں غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جا رہی تھیں۔