وفاق سے بارہ سو ارب نہ ملنے پر پنجاب حکومت کو دس ارب وپے کے بحران کا سامنا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کو بارہ سو ارب روپے کی امداد نہ ملنے کی وجہ سے پنجاب حکومت کو اس وقت دس ارب ر وپے کے بحران کا سامنا ہے بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کو بارہ سو ارب روپے وفاق نے اد ا کرنا تھے جبکہ باقی محاصل پنجاب حکومت نے مختلف محکموں سے موصول کرنا تھے جو تاحال ادا نہ کئے گئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اپنے حصے کے ساڑھے چار ارب سے زائد کے فنڈز تیس جون تک پنجاب کو ادا کردیگا۔

متعلقہ عنوان :