Live Updates

ندیم افضل چن نظر آتے تھے ،ْ نظریاتی نہیں تھے ،ْ بلاول بھٹو زر داری

جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

ندیم افضل چن نظر آتے تھے ،ْ نظریاتی نہیں تھے ،ْ بلاول بھٹو زر داری
کیٹی بندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن نظر آتے تھے لیکن نظریاتی نہیں تھے۔کیٹی بندر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا نظریہ عوام دوست رہا ہے، امید ہے 2018 کے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے، 2018 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی آئے گی اور صاف پانی لائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نااہل کی پارٹی آپ کو کچھ نہیں دے سکتی، عوام کو جو ملا ہے پیپلزپارٹی نے دیا ہے، یہ جو ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں اپنے دور میں انہوں نے نہ ووٹ اور نا پارلیمنٹ کا احترام کیا، عمران خان خود ووٹ ڈالنے نہیں گئے اب ووٹ ڈالنے پر اپنے ممبران کے خلاف ایکشن لیں گے، عمران خان ایوان نہ جانے پر خود اپنے خلاف اب کیا کریں گی ندیم افضل چن سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ندیم افضل چن نظر آتے تھے، نظریاتی نہیں تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات