خوف ،ْ مصلحت اور مفاد انصاف کیلئے زہرمہلک ہے ،ْچیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار

انصاف فراہم کرنا ججز کی ذمہ داری ہے، فیصلے قانون کے مطابق ہونا چاہیے ،ْ جو ڈیشل اکیڈمی میں خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

خوف ،ْ مصلحت اور مفاد انصاف کیلئے زہرمہلک ہے ،ْچیف جسٹس پاکستان ثاقب ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ خوف ،ْمصلحت اور مفاد زہر مہلک ہے ،ْانصاف فراہم کرنا ججز کی ذمہ داری ہے، فیصلے قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک غلط فیصلے کے نتائج دور تک آتے ہیں ، جلد انصاف دینے کے مشن پر چلنا ہے ، کسی کو انصاف کے بجائے تاریخ ملے تو وہ کیا محسوس کرے گا انہوں نے کہا سفارش مت مانیے، یہاں پر وہ لوگ جنہیں آپ خوش کرنا چاہیں گے، وہ آگے جا کر آپ کی مغفرت اور بخشش کی سفارش نہیں کرسکتے، جن کو آج سفارش کی بنیاد پر آپ یہاں چاہتے ہیں کہ وہ آپ سے ناراض نہ ہوں، وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جا کر آپ کی سفارش بھی نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا کے آئین میں عدلیہ اہم ستون ہے اور اس کے بغیر رسایت کا وجود ممکن نہیں جبکہ سپریم کورٹ فیصلے کی آخری جگہ ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ انصاف فراہم کرنا ججز کی ذمہ داری ہے اور ایک جج کے لیے قانون کا جاننا ضروری ہے کیونکہ اگر قانون کا علم نہ ہو تو صحیح فیصلے نہیں ہوسکتے اور ہمارے دین نے بھی اںصاف پر زور دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک مشن پر چل رہے ہیں کہ ہم نے جلد انصاف فراہم کرنا ہے لیکن سستا انصاف کی ذمہ داری ہماری نہیں کیونکہ وکیل لاکھوں روپے فیس لے کر آجائیں تو یہ ہمارا قصور نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک ایماندار اور مخلص جج کے لیے انصاف فراہم کرنا سب سے اہم ہے اور مجھے امید ہے کہ آئندہ نسل کیلئے یہ مشعل راہ بنے گی۔