پیر صاحب پگارا سے متعلق بیان پر کسی کی بھی دل آزاری پر معذرت کرتا ہوں ،سید ناصر حسین شاہ

جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

پیر صاحب پگارا سے متعلق بیان پر کسی کی بھی دل آزاری پر معذرت کرتا ہوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے متعلق بیان پر کسی کی بھی دل آزاری پر معذرت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی بدتہذیبی کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی ہماری قیادت اس بات کی اجازت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کے لئے عزت اور احترام ہے انکے لئے کبھی نازیبا کلمات ادا نہیں کئے تاہم پھر بھی کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔