کے ایم سی کمانڈ کنٹرول روم کا آپریشن پولیس نے سنبھال لیا

جمعرات اپریل 20:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) کراچی میں کے ایم سی کے کمانڈ کنٹرول روم کا آپریشن مکمل طور پر پولیس اہلکاروں نے سنبھال لیا ہے، جبکہ وہاں تھرڈ پارٹی کانٹریکٹر کے تحت کام کرنے والوں کی 30 اپریل تک نوکری ختم کر دی جائے گی۔۔کراچی میں سوک سینٹر میں قائم کے ایم سی کے کمانڈاینڈ کنٹرول روم میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو 30 تاریخ تک نوکری چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا ہے اور کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمانڈ این کنٹرول روم مین تھرڈ پارٹی کانٹریکٹ کے تحت تین شفٹوں میں تقریبا 120 ملازمین کام کررہے تھے تاہم پچھلے ایک ہفتے سے لے کر اب تک تمام تر آپریشن پولیس نے سنبھال لیا ہے۔کمانڈ اینڈ کنڑول میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو فروری2018سے تنخواہیں نہیں دی گئی،جبکہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی حتمی تاریخ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب واجبات سے متعلق سرکاری ادارے نے بھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :