پاکپتن،انتخابی عملہ کی ٹریننگ 23اپریل سے شروع ہو گی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:39

پاکپتن۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ افسروں اوراسسٹنٹ پریزائڈنگ افسروں کی ٹریننگ 23اپریل سے شروع ہو جائے گی، اس سلسلہ میں متعلقہ تعلیمی اداروںکے ٹیچروںکو اطلاع دی جا رہی ہے ،ٹریننگ گورنمنٹ ہائی سکول پاکپتن میں دی جائے گئی، اسی طرح عارفوالا کے پولنگ افسروں اوراسسٹنٹ پریزائڈنگ افسروں کو ٹریننگ وہاں کے ہائی سکولوں میں دی جائے گئی، ٹریننگ دینے والا عملہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکپتن پہنچ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :