وزیر داخلہ کی ہدایت پر (کل) پہلی بار اسلا م آباد لیڈیز پولیس کا دربار منعقد ہوگا

لیڈیز پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنیوالو ں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی ،ایسا کرنیوالوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا،احسن اقبال

جمعرات 19 اپریل 2018 20:44

وزیر داخلہ کی ہدایت پر (کل) پہلی بار اسلا م آباد لیڈیز پولیس کا دربار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر پہلی بار ( کل) جمعہ کو اسلام آباد لیڈیز پولیس کا دربار منعقد ہو گا ۔دربار میں اسلام آباد کی لیڈیز پولیس افسران اور اہلکار شرکت کریں گی جبکہ وزیر داخلہ پولیس دربار سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دربار میں لیڈیز پولیس کی شکایات اور تجاویز بھی سنی جائینگی اورمحکمہ پولیس میں خواتین کے لئے کام کے ماحول کو محفوظ ترین رکھنے کے لئے اقدامات پر غور ہو گا وفاقی وزیر پولیس میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور انہیں خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کریں گے دریں اثناء وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ لیڈیز پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے والو ں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی خواتین پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے والوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔