چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب میں 600سے زائد بچوں کے اغواء کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا

آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو (کل )طلب کر لیا گیا،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ سماعت کریگا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:55

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب میں 600سے زائد بچوں کے اغواء کی میڈیا رپورٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں 600سے زائد بچوں کے اغواء کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو کل (ہفتہ )21اپریل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا۔