سکھر ،مائیکرو کالونی کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج ،

منتخب نمائندوں اور واٹر سپلائی افسران کے خلاف نعرے بازی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مائیکرو کالونی کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج ، منتخب نمائندوں واٹر سپلائی افسران کے خلاف نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی یوسی 18کے مکینوں کی بڑی تعداد نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر پریس کلب کے سامنے میونسپل افسران اور منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین میں شامل کامران بٹھار، غلام مصطفی گڈانی ، محمد رمضان ،وہاب دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں گزشتہ تین سالوں سے پینے کے پانی کی قلت کا سامنا جس کے بارے یوسی چیئرمین سمیت دیگر کا شکایت کرچکے ہیں مگر اسکے کوئی شنوائی نہیں ہے مکین دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے مجبور ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے علاقے میں پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :