پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ تیار

ایئرپورٹ کیلئے مجوزہ سائٹ کی نشاندہی ،راوی سٹی کے قریب ،موٹروے ایم تھری کے نزدیک واقع ہو گی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:25

پنجاب حکومت کا لاہور میں نیا ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)نے ایئرپورٹ کے لئے مجوزہ سائٹ کی نشاندہی کر دی ہے جو راوی سٹی کے قریب اور موٹروے ایم تھری کے نزدیک واقع ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیا ایئرپورٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی لاگت اور فنانسنگ ماڈل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ تاحال ابتدائی مرحلے میں ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق ’’ایئرپورٹ روڈا‘‘کی تعمیر سے لاہور کے موجودہ ہوائی ٹریفک کے دبا میں کمی آئے گی اور روزگار و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔