سکھر،پی آئی ای) کے سالانہ ریفرنڈم

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایپملائز یونین اور ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین سی بی اے کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں پاکستان ائیر لائن (پی۔آئی۔ای) کے سالانہ ریفرنڈم کے سلسلے میں ووٹ کاسٹنگ کا مرحلہ سٹی دفتر میں زیرنگرانی الیکشن چیئرمین این آئی آر سی کے منعقدہواریفرنڈم میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانج بجے تک جاری رہا جس میں ٹوٹل 48رجسٹرڈ ووٹرس نے اپنا حق راہی دہی استعمال کیا سکھر میں جاری پولنگ عمل میں دو پینلز پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایپملائز یونین اور ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین سی بی اے کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا ایک جانب پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین کے ذوہیب حسن شاہ ، حسین کٹہور، سجاد علی ، امجد علی ، سید احمد علی ، انتخابی نشان جہاز کیساتھ سرگرم نظر آئے جبکہ دوسری جانب ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین سی بی اے یونین کے تاج جلبانی ، اعجاز علی شاہ ، آصف اقبال ، الطاف ، ضمیر و دیگر بھی اپنے پینل کے نشان سبز گنبد ، خضراء لیکر ریفرنڈم میں حمایتوں کا جوش بڑھاتے رہے دونوں پینل کی جانب سے ایک دوسرے کے پینل کی حمایت میں خوب نعرے بازی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :