صوابی ،سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بابر سلیم کی کردار کشی کو ضلع کی 17لاکھ عوام کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیدیا

جمعرات 19 اپریل 2018 21:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ضلع صوابی کے مختلف سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے سپیکر اسد قیصر اور شہرام خان ترکئی کی ایماء پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بابر سلیم کی کردار کشی کو ضلع صوابی 17لاکھ عوام کو بدنام کرنے کی سازش قرار دے دیاور کہا کہ بابر سلیم ایک خود دار سیاسی شخصیت ہے عوامی جمہوری اتحاد کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی شہرام خان ترکئی نے صوابی کا فنڈز روکنے پر پارٹی سے ناراض ہوئے جب شہرام خان نے اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کیا تو بابر سلیم نے پی ٹی آئی میں جانے سے انکار کیا اور اپنی الگ حیثیت بنائے رکھی بعد ازاں 4فروری اکو جلسہ پشاور میں باقاعدہ مسلم لیگ نون میں شمولیت کا نوازشریف کی موجودگی میں اعلان کیا تھا اور پارٹی پالیسی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدواروں پیر صابر شاہ کو جنرل، دلاور خان کو ٹیکنو کریٹ اور دیگر اتحادیوں کو خواتین نشست پر ووٹ دیا جو کہ ان پارٹیوں نے شکریہ ادا کرکے سراہا تھا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ضلعی کونسلر حشمت خان تحصیل کونسلر راشد سہیل خان ایڈوکیٹ اور ضلعی کونسلر یاسر زمان ناظم عادل خان نواب زادہ اور دیگر نے ایک اخباری بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر ایم پی اے بابر سلیم کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اس ڈرامہ کے پیچھے سپیکر اسد قیصر اور شہرام خان ترکئی کا ہاتھ ہے کیونکہ حلقہ پی کی44میں سپیکر کو اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اور جھوٹے الزامات کے زریعے ایم پی اے بابر سلیم کی کرداکشی میں مصروف ہیں مگر ضلع صوابی کے عوام2018کے انتخابات میں اس سازشی عناصر کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے