مقبوضہ کشمیر : پیلٹ گن سے زخمی تین افراد کی بینائی متاثر

جمعرات 19 اپریل 2018 22:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے کم سے کم تین اورکشمیری سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کٹھوعہ کی ننھی آصفہ بانو کی بے حرمتی اور قتل کے افسوسناک واقعے کے خلاف طلباء کے پر امن مظاہرے پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دو زخمی افراد کو پلوامہ کے ہسپتال سے جبکہ ایک کو ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔ پیلٹ گن سے زخمی کشمیریوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہاہے کہ تینوں افراد کی آنکھیں زخمی ہوئی ہیںجس سے انکی بینائی متاثر ہو سکتی ہے ۔ ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے ایک ڈاکٹر نے کہاہے کہ پیلٹ آنکھ کے اندر جانے سے خون بہہ رہا ہے اور خون رنکنے کے بعد ہی زخم کی گہرائی کے بارے میں جانا جاسکتا ہے ۔تاہم انہوںنے کہاکہ زخم کافی گہرے ہیں۔