وقافی وزیر مذہبی امور پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے خلاف ڈٹ گئے

ْ وزارت نے سرکاری حج کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وقافی وزیر مذہبی امور سردار یوسف پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے خلاف ڈٹ گئے وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے سرکاری حج کوٹہ 60فیصد رکھنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پرائیویٹ حج کوٹہ 40فیصد کیاتھا ،فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کی سماعت کے بعد ہی وزارت بقایا حج کوٹہ کی قرعہ اندازی کرے گی ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج کوٹہ کے حوالے سے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کے ساتھ اخری وقت تک قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزارت مذہبی امور نے ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی اپیل دائر کر دی گئی ہے امسال وفاقی کابینہ کی جانب سے حج پالیسی کی منظوری کے وقت سرکاری حج کوٹہ 60فیصد سے بڑھا کرکی 67فیصد کرنے کے بعد پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز نے حج پالیسی کے خلاف ہائی کورٹس سے رجوع کر لیا تھا ہائی کورٹ نے سرکاری حج کوٹہ کو بڑھا نے کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سرکاری حج کوٹہ گذشتہ سال کی طرح 60فیصد سرکاری اور 40فیصد پرائیوٹ حج آرگنائزرز کو دینے کا فیصلہ دیدیا تھا تاہم وزارت مذہبی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی مگر سپریم کورٹ نے بھی وزارت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی بجائے حج کوٹہ کے حوالے سے تمام تر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وزارت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے نظرثانی اپیل پر فیصلہ آنے کے بعد بقایا حج کوٹہ پر قرعہ اندازی کی جائے گی ۔

۔۔اعجاز خان