سپریم کورٹ ، ڈاکٹر عبدالحئی کی جماعت بلوچستان نیشنل موومنٹ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

سپریم کورٹ ، ڈاکٹر عبدالحئی کی جماعت بلوچستان نیشنل موومنٹ کی رجسٹریشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالحئی کی جماعت بلوچستان نیشنل موومنٹ کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بلوچستان نیشنل موومنٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت کی،، جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا یہ ڈاکٹرعبدالحئی وہی ہیں جو1970 میں سب سے ینگ رکن اسمبلی تھی ان کے وکیل کامران مرتضیٰ کی جانب سے اس بارے میں لاعلمی کے اظہار پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کیسے وکیل ہیں آپ کو اپنے موکل کے بارے نہیں پتہ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویز دی لیکن رجسٹریشن نہیں کی، ہماری پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا ہے،، مقدمے کی سماعت پچیس اپریل تک ملتوی کردی گئی