سپریم کورٹ ، نجی بینک کو ساڑھے 5 کروڑ کا چونا لگانیوالے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج، گرفتاری کا حکم

جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

سپریم کورٹ ، نجی بینک کو ساڑھے 5 کروڑ کا چونا لگانیوالے ملزم کی ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے نجی بینک کو ساڑھے 5 کروڑ کا چونا لگانے والے ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جسٹس منظورملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ ملزم ساجدحسین بنک کی کیش والی گاڑی کا ڈرائیور تھا،ملزم نے ساتھی کو بنک کے اندر بھیجا اورگاڑی لے کرفرارہوگیا، گاڑی میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کیش موجود تھا،چھ سال تک ملزم نام بدل کرعارف والا میں رہائش پذیر رہا،ملزم کیخلاف تھانہ ریل بازار فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزم اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام ہے،درخواست ضمانت خارج کرتے ہیں، متعلقہ پولیس ملزم کو گرفتار کرلی