لاہور ہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کو ممبران اسمبلی اور امیدوار کی اہلیت کی براہ راست جانچ پرتال کی اجازت بارے درخواست پر وفاقی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ،جواب طلب

جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ممبران اسمبلی اور امیدوار کی اہلیت کی براہ راست جانچ پرتال کی اجازت کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

عدالتی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، جنکی تشریح کے لیے اٹارنی جنرل کی معاونت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 اے کے تھت عوام کو ہر قسم کی دستیاویزات تک رسائی دے دی گئی ہے۔ آرٹیکل 62 63امیدواروں کی اہلیت کے بارے میں ہے۔

جسکا تعین عدالت کرتی ہے۔امیدوار الیکشن لڑنے سے قبل جو کاغذات نامزدگی اور گوشوارے جمع کرواتے ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 19اے کے تھت الیکشن کمیشن کو براہ راست امیدوارون کو الیکشن سے قبل اور بعد سکروٹنی کے اجازت دی جاہے۔ عدالت کی اس اجازت سے ایماندار اور دیانتدار لوگ اسمبلیوں مین ا سکیں گے۔