ڈیرہ مراد جمالی ،دو مختلف ٹریفک کے حادثات میں دو افراد ہلاک،ڈرائیور گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 22:39

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب دو مختلف ٹریفک کے حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے گاڑیوں میں تحویل میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ ڈیرہ مراد جمالی کے قومی شاہراہ باکرانی کراس کے قریب تیز رفتار ٹرالراور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بختیار بگٹی جابحق ہو گیا ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا دوسرے واقعہ میں تیز رفتار ٹرالر نے قومی شاہرہ مینگل کوٹ کے قریب ڈیرہ الله یار جانے والے موٹر سائیکل سوار اختیار خان کو ٹکر مار کر کچل دیا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور کلیم الله مسعود کو گرفتار کر کے دونوں ٹرالروںکو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :