Live Updates

مردان،کنال روڈ یونین کونسل مسلم آباد کے نالے اورگلیاں گندگی اور کوڑ ا کرکٹ سے صا ف

جمعرات 19 اپریل 2018 22:49

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے منیجر واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز کمپنی خلیل خان اور متعلقہ عملہ کے ہمراہ صفائی مہم چلائی اور مہم کے دوران کینال روڈ یونین کونسل مسلم آباد کے بڑے نالے اور تمام گلیوں کو گندگی اور کوڑ ا کرکٹ سے صا ف کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ تجاوزات کو نالے کی سطح سے ہٹایا گیا اور نالے میں کھڑے گندے پانی کوبھی نکالاگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر مردان نے کہا کہ مردان شہر کے گلی کوچوں، بازاروں ، رہائشی علاقوں کو صاف کرکے مردان کے عوام کوایک پائیدار صحت مند ماحول فراہم کرنے کی خاطر صفائی کی یہ مہم دیہاتی اور شہریوں علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہیگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات