وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر پہلی بار اسلام آباد لیڈیز پولیس کا دربار (کل منعقد ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:54

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر پہلی بار اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر پہلی بار (کل) جمعہ کو اسلام آباد لیڈیز پولیس کا دربار منعقد ہو گا۔ دربار میں اسلام آباد کی لیڈیز پولیس افسران اور اہلکار شرکت کرینگی۔ وزیر داخلہ پولیس دربار سے خطاب کریں گے۔ دربار میں لیڈیز پولیس کی شکایات اور تجاویز بھی سنی جائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس میں خواتین کے لئے کام کے ماحول کو محفوظ ترین رکھنے کے لئے اقدامات پر غور ہو گا۔ وفاقی وزیر پولیس میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور انہیں خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کریں گے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ لیڈیز پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے والو ں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، خواتین پولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے والوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :