لاہور،رچنا ٹائون میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون، سینکڑوں صارفین مشتعل

سب ڈویژن کے ایس ڈی او و ایکسیئن پر دھاوا بو ل کر زدوکوب کردیا ، مقدمات درج

جمعرات اپریل 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) رچنا ٹائون میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون کی پاداش میں علاقے کے سینکڑوں صارفین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رچنا ٹائون سب ڈویژن کے ایس ڈی او و ایکسیئن پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رچنا ٹائون لیسکو سب ڈویژن کے ملازمین بھی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے کام بند کر دیا بتایاگیا ہے کہ رچنا ٹائون کے سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے ٹائون ایکسیئن کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چووں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ناصرف دوسو سے زائد بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر دئیے بلکہ انہوں نے ایک سو پچاس بجلی چوروں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے ایس ڈی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقے میں صرف پنتیس صارفین نے بجلی کے میٹر لگوا رکھے ہیں لیکن میٹر کے باوجود بجلی چوری کی جارہی ہے بجلی منقطع کئے جانے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سب ڈویژن کے دفتر میں دھاوا بولتے ہوئے ایس ڈی او و ایکسیئن کو زدوکوب کرنے کے بعد فرارہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے حملہ آوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :