چیف جسٹس نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:19

چیف جسٹس نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس ..
لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیف جسٹس نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب عارف نواز کو 21 اپریل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب عارف نواز کو 21 اپریل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رپورٹ سمیت طلب کر لیا ،چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ ہفتے کو لاہور رجسٹری میں متعدد از خود نٹسز کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بیس اپریل کو لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔