وفاقی سیکرٹری یونس ڈھاگہ سے ازبکستان کے وزیر تجارت خوجائف جمشید کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وزارتی وفد کی ملاقات

جمعرات اپریل 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وزارتی وفد نے وزیر تجارت خوجائف جمشید کی سربراہی میں وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے ملاقات کی۔ وفد میں ایڈم ایکرموف، ازبک چیمبر آف کامرس کے چیئرمین بہادر علی نوف، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ڈپٹی چیئرمین علی شیر، ازبک بیرونی تجارت کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عظمت یلدشف، ڈائریکٹر پروڈکشن اینڈ انویسٹمنٹ مراد بکمرزوف، ڈپٹی ہیڈ آف مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے دوطرفہ تجارت اور باہمی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ دونوں اطراف سے ادارہ جاتی میکنزم کو اپ گریڈ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے تجویز دی کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) تشکیل دیا جائے۔ جے ڈبلیو جی دوطرفہ معاشی تعلقات بڑھانے اور نئے مواقع تلاش کرنے میں توجہ مرکوز رکھے۔ ازبک وزیر نے اس تجویز پر اتفاق کیا اور جے ڈبلیو جی کا پہلا اجلاس پاکستان یا ازبکستان میں جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :