چیئرمین نیب نے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں ،غیر قانونی تقرریوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:26

چیئرمین نیب نے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی اور سیکرٹری سندھ اسمبلی غلام محمد عمر فاروق کیخلاف اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں اور غیر قانونی تقرریوں کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی جی نیب کراچی کو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کے آمدن سے زائد مبینہ اثاثوں کی بھی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4500 ہارس پاور لوکوموٹیوز اور ٹریفک مرمت کرنے والی مشینوں کی خریداری میں مبینہ طور پر قومی وسائل کا بے دریغ استعمال اور پاکستان ریلوے کی قیمتی زمین لاہور میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیز پر دینے کی مبینہ شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے شاہ زرشمون سابق سیکرٹری لینڈ یویٹلائزیشن اور ممبر ریونیو بورڈ سندھ کے خلاف نیب نے 530 ایکڑ سرکاری زمین میں غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا ہے۔ جس پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ چیئرمین نیب نے شاہ زرشمون سابق سیکرٹری لینڈ یویٹلائزیشن اور ممبر ریونیو بورڈ سندھ کے خلاف چار انکوائریاں اور ایک انویسٹی گیشن کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید برآں نیب نے شاہ زرشمون کو واپس لانے کیلئے انٹر پول کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب نے منظور قادر سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف نیب نے احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ چیئرمین نیب نے منظور قادر کے خلاف تین انکوائریاں اور وہ انویسٹی گیشن کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مزید برآں نیب نے منظور قادر کو واپس لانے کے لئے انٹرپور کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔