سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر فاروق ایچ نائیک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اراکین نے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو متفقہ طور پر کمیٹی چیئرمین منتخب کرلیا ۔ فاروق ایچ نائیک نے اعتماد کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں غیر جانبداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری سرانجام دونگا اور آئین کی بالادستی و جمہوریت کیلئے مل کر کام کرینگے ۔بعد ازاں کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا اور اب کمیٹی کا آئندہ اجلاس 24 اپریل کو ہو گا جس میں چار مختلف بل زیر غور لائے جائیں گے۔