ہزارہ یونیورسٹی کی 28 ویں فنانس کمیٹی کا اجلاس، 2018-19ء کیلئے سالانہ بجٹ کی منظوری بعض تجاویز کے ساتھ دیدی گئی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی 28 ویں فنانس کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سال 2018-19ء کیلئے سالانہ بجٹ کی منظوری بعض تجاویز کے ساتھ دی گئی۔ فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردہ بجٹ سفارشات کو یونیورسٹی کی آئندہ منعقد سنڈیکٹ کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں مالی و ترقیاتی حوالوں سے بھی بعض تجاویز پر غوروخوص کیا گیا۔ وائس چانسلر نے میٹنگ کے شرکاء کی خدمات اور ان کی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے بھرپور تعاون اور مثبت و تعمیری سوچ سے یونیورسٹی میں تعمیر و ترقی اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مزید تیزی اور وسعت آئے گی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس کے دوران تمام معاملات میں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر نمٹائے گئے جن سے یونیورسٹی کے مالی امور میں استحکام آئے گا۔

فنانس کمیٹی کے ممبران اور نمائندوں جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ ثمر سبطین، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، محمد شیراز ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور، سید سہیل شاہ گیلانی ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) محمود خان رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ ڈین آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین ڈین سائنسز، ڈاکٹر صالح محمد چیئرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ، طفیل احمد سواتی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، خرم جمال خزانچی اور جمیل الرحمن آڈٹ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :