کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کے الیکٹرک کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اپریل 2018 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن کے حکم پر کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کے الیکٹرک کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں کے الیکٹرک کے سیکرٹری کو باقاعدہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر غور کیا جائے اور اس کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :