میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،قریبی ذرائع نے اختلافات اور الزامات کی وجہ بتا دی

میشا شیفع اور علی ظفر میں گہری دوستی ہے دونوں کے بیچ لڑائی کی وجہ ٹی وی کمرشل ہو سکتا ہے،قریبی ذرائع کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اپریل 2018 21:22

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،قریبی ذرائع نے اختلافات اور الزامات ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19اپریل 2018ء ) :میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،قریبی ذرائع نے اختلافات اور الزامات کی وجہ بتا دی۔قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میشا شیفع اور علی ظفر میں گہری دوستی ہے، دونوں کے بیچ لڑائی کی وجہ ٹی وی کمرشل ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق علی ظفر آجکل الزامات کی زد میں ہیں ۔میشا شفیع نے جنسی ہراسگی کے الزامات لگا کر علی ظفر کے لیے نئی مصیبت پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ علی ظفر میشا شفیع کے الزامات مسترد کر چکے ہیں تا ہم ان الزامات پر شوبز حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قریبی ذرائع نے اختلافات اور الزامات کی وجہ بتا دی۔ریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میشا شیفع اور علی ظفر میں گہری دوستی ہے،دونوں کے بیچ لڑائی کی وجہ ٹی وی کمرشل ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ میشا شفیع نے ٹوئیٹر پر انکشاف کیا تھا انہیں علی ظفر کی جانب سے متعدد بارہراساں کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :