Live Updates

عمران خان 3 سال سے شمولیت کی دعوت دے رہے تھے

خاندان کے لوگوں کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن لڑنے کا شوق نہیں رہا، ٹکٹ نہ بھی ملا تو تب بھی تحریک انصاف کا ہی حصہ رہوں گا: ندیم افضل چن

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اپریل 2018 21:23

عمران خان 3 سال سے شمولیت کی دعوت دے رہے تھے
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ خاندان کے لوگوں کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی اور نظریاتی رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ عمران خان 3 سال سے شمولیت کی دعوت دے رہے تھے۔

جبکہ خاندان کے لوگوں کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کا شوق نہیں رہا، ٹکٹ نہ بھی ملا تو تب بھی تحریک انصاف کا ہی حصہ رہوں گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جنگ لڑ رہے ہیں، وہ بھی برسوں سے وہی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی لیے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات