سینیٹر فاروق ایچ نائیک سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ و اقتصادی امور کے چئیرمین منتخب

جمعرات 19 اپریل 2018 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کے چئیرمین منتخب ہوگئے جبکہ بلوچستان سے منتخب سینیٹر آغا شاہ زیب درانی منصوبہ بندی ، ترقی اوراصلاحات کی قائمہ کمیٹی کے چئیرمین منتخب کرلئے گئے ۔ دونوں چیئرمین متفقہ طور پر منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقدہ کمیٹیوں کے اجلاس میں سابقہ چیئرمینوں نے بھی شرکت کی ۔ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں راجہ ظفر الحق اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہداللہ نے شرکت کی اور نئے چیئرمین فاروق ایچ نائیک کو ایک غیر جانبدار شخصیت قرار دیا ۔ منصوبہ بندی کے اجلاس میں راجہ ظفر الحق کے علاوہ شیری رحمٰن نے شرکت کی اور کمیٹی فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔