بلوچستان اسمبلی میں محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کی معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا شدید احتجاج

شور شرابے کے باعث اسمبلی کا اجلاس 21 اپریل تک ملتوی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کی معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا شدید احتجاج شور شرابے کے باعث اسمبلی کا اجلاس 21 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران محکمہ جنگلات میں بھرتیوں پر پابندی کے باوجود اپوزیشن رکن نصراللہ زیرے نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں ڈیڑھ سال قبل ٹیسٹ اور انٹرویو ہوئے ڈیڑھ سال بعد ان لوگوں کو بھرتی کیا گیا جنہوں نے نہ ٹیسٹ دیا اور نہ ہی انٹرویو صوبائی وزیر جنگلات سید رضا آغا نے کہا کہ کوئی بھی شخص بنا ٹیسٹ انٹرویو کے بھرتی نہیں کیا گیا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بھرتی ہونے والے امیدواروں کا ٹیسٹ لیا بھرتیوں کے معاملے میں ایوان میں شورشرابہ اور ہنگامی آرائی صوبائی جنگلات نے کہا کہ جو آج اپوزیشن میں بیٹھے ہیں انہوں نے ہزاروں غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں ۔