راولپنڈی،جنید اقبال جنجوعہ کو فروغ تعلیم کیلئے نمایا ں کارگردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کے عالمی سفیر برائے تعلیم جنید اقبال جنجوعہ کوراجپوت ایچیومنٹ ایوارڈ ز کی تقریب میں فروغ تعلیم کیلئے نمایا ں کارگردگی پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا، تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کیا گیا،مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفرالحق تھے،مہمانان خصوصی نے جنید اقبال جنجوعہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فروغ تعلیم سے ہی ہمارے ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو ایسے ہی پر عزم نوجوانوں کی ضرورت ہے،تقریب میں پورے پاکستان سے مختلف شعبو ں میں مثالی کارکردگی دکھانے وا لے راجپوت شرکا ء کو گورنر پنجاب کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا،اے آر آئی اے کے چیئر مین کنور قطب الدین نے اس مو قع پر کہا کہ ہمارا نعرہ ہے ---’ علم بڑھا ئو ۔

غربت مٹائو ۔