ڈینگی کو مکمل طور پر قابو میں رکھنے کیلئے ایک ایک دن ڈینگی لاروا سرویلنس کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘عبداللہ خان سنبل

ڈینگی لاروا کا بڑی تعداد میں ملنا دراصل ٹیموں کی بہترین سرویلنس اور فعالیت کا نتیجہ ہے،بروقت رپورٹ ہونے سے علاقہ کو ڈینگی سے پاک کرنے کی کاوشیں نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہیں‘کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل

جمعرات 19 اپریل 2018 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) یکم جنوری 2018 تا 18 اپریل 2018 کے دوران لاہور ڈویژن میں ڈینگی کے 2 مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ بہترین اور کوالٹی مہم برائے سرویلنس کے دوران مشتبہ مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں- کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی لاہور ڈویژن کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں تمام ڈی سی ز، سی ای اوز ہیلتھ اتھارٹی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی-اتمام ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے جبکہ افرادی قوت بھی ضرورت کے مطابق ہی- ان دو مہینوں کی بھرپور ڈینگی سرویلنس کے نتیجے میں موسم گرما کے بعد ڈینگی کے پھیلاؤ کا خدشہ بہت حد تک ختم ہو جائے گا- ڈینگی کو مکمل طور پر قابو میں رکھنے کے لیے اپریل اور مئی کے مہینے کا ایک ایک دن ڈینگی لاروا سرویلنس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی لاروا کا بڑی تعداد میں ملنا دراصل ٹیموں کی بہترین سرویلنس اور فعالیت کا نتیجہ ہے۔ ڈینگی لاروا کے بروقت رپورٹ ہونے سے میکانکی، کیمیائی اور حیاتیاتی طریقہ کار کے استعمال سے علاقہ کو ڈینگی سے پاک کرنے کی کاوشیں نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہیں۔ لاہور کے مضافات میں بھی ڈینگی لاروا سرویلنس کو مساوی اہمیت دی جا رہی ہے اور لاہور کے دیہی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر ڈینگی لاروا سرویلنس ہو رہی ہے۔ انسداد ڈینگی میں ذرا سی غفلت یا کوتاہی بڑے المیے کو جنم دے سکتی ہے۔ اس لیے معمولی سے معمولی چیکنگ کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :