پشاور، تحریک انصاف نے حقیقی جمہوریت اورمیرٹ کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے عوام کے ووٹ کوعزت دی ہے، محمدعاطف خان
ہمارے پانچ سالہ دورحکومت میں جہاں عوام کے مسائل حقیقی معنوںمیں حل ہوچکے ہیں وہاں پرمیرٹ کی سربلندی اوراداروں کی بحالی کیلئے عملی اقدامات بھی کئے گئے ہیں،صوبائی وزیرتعلیم وتوانائی
جمعرات 19 اپریل 2018 23:51
(جاری ہے)
محمدعاطف خان نے کہا کہ عمران خان نے عوام کوشعوردیااور اب وہ کھوکھلے نعروں اوروعدوں میں آنے والے نہیں۔
انہوں نے حقیقی تبدیلی کی جھلک خیبرپختونخوا میں دیکھ لی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں ہر عمر اورہرمکتبہ فکر کے لوگ جوق درجوق شمولیت اختیارکررہے ہیں جو اس بات کی عکاس ہے کہ عمران خان ہی امیدکی آخری کرن ہے۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے عوام کاپیسہ بے دردی سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی وجہ سے نہ صرف ملک خاص کر صوبے میں امن قائم ہوا بلکہ صوبے میں کرپشن، رشوت، چوری اورکمیشن کا مکمل طورپر خاتمہ بھی کیاگیااورآج صوبے میں تمام ترفیصلے میرٹ پرہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں ووٹ ڈالتے وقت عوام ہمارے دورحکومت اورسابقہ ادوارکاضرورموازنہ کریں گے۔ اگر تبدیلی آئی ہے اورحقدار کو اس کا حق مل رہاہے توپھرووٹ صرف پاکستان تحریک انصاف کابنتاہے۔ محمدعاطف خان نے کہاکہ صحت، تعلیم ،پولیس اورپٹوار نظام میں متعارف کردہ ہماری اصلاحات کی بدولت عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلیاں آئی ہیں اورہمیں امیدہے کہ سال 2018کے الیکشن میں پورے پاکستان میں حکومت بناکر اس ملک کو امن کاگہوارہ بنائیں گے۔ شکیل)مزید قومی خبریں
-
سانحہ گل پلازہ کیس : عدالت نے تنویر پاستا سمیت 6ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی
-
بغاوت اور میڈیا ہاؤس پر حملے سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، کینیڈا جانے کی کوشش ناکام، مسافر اور ایجنٹ گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا کی گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
-
اہل اسلام قبرستان اور کانٹا موڑ کے قریب دومختلف ٹریفک حادثات ،خاتون جاں بحق ،5افراد زخمی
-
عالمی یومِ دیہی ترقی: دیہی ترقی ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عارف والا،اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
-
لاہور، غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا
-
وزیراعلی پنجاب کے تحفہ گرین الیکٹرو بس کا بھکر میں افتتاح کر دیا گیا
-
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری ،9 ملزمان گرفتار
-
عوام سے کئے گئے تمام وعدے ہر صورت پورے کئے جائیں گے،رانا ثناء اللہ
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہارِ افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.